رائے پور:7/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ سکما ضلع میں پولیس ٹیم نے 19نکسلیوں کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار نکسلیوں میں سے 9لوگوں پر برکاپال حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔سکما ضلع کے پولیس افسران نے اتوار کو میڈیا کو فون پر بتایا کہ پولیس نے برکاپال حملے میں شامل 9 نکسلیوں کو ضلع کے چنتا گو فا اور چنتلنار تھانہ علاقے سے گرفتار کیا ہے۔وہیں 10دیگر نکسلیوں کو کا نار تھانہ علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔یہ نکسلی گزشتہ فروری میں ٹرک میں آگ لگانے اور پولیس ٹیم پر حملہ کرنے کے معاملے میں شامل تھے۔ 24/اپریل کو سکما ضلع کے چنتا گوفا تھانہ علاقہ کے تحت برکاپال میں نکسلیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا تھا، اس حملے میں سی آر پی ایف کے 25جوان شہید ہو گئے تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کے بعد پولیس ٹیم نے چنتلنار، چنتا گوفا اور برکاپال علاقے سے تقریبا 12لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کی تھی، پوچھ گچھ کے دوران 9 لوگوں نے برکاپال حملے میں شامل ہونا قبول کیا ہے۔گرفتار نکسلی ماؤنوازوں کے دنڈکارنے قبائلی کسان مزدور تنظیم کے رکن ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ ایک اور واقعہ میں پولیس نے 10جن ملشیا ارکان کو کاکانار پولیس تھانہ علاقے سے گرفتار کیا ہے۔نکسلیوں کو سی آر پی ایف، ڈی آرجی اور ضلع فورس کی مشترکہ ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ 10نکسلی گزشتہ 26/فروری کو جگدل پور سکما راستے پر کوکانار علاقے میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنے اور دو ٹرکوں میں آگ لگانے کے معاملے میں شامل تھے۔حکام نے بتایا کہ گرفتارکئے گئے تمام نکسلیوں کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔